ناندیڑ: ۳۰؍جون (اعتمادنیوز)این سی ٹی ای اس ادارہ کی ہدایت پر ریاست
مہاراشٹر میں تمام بی ایڈ کالجس میں بی ایڈ کورس اس سال سے دوسال کا کردیا
گیا ہے ۔ سابق میں بی ایڈ کورس صرف ایک سال کا ہوا کرتا تھا ۔ گریجویشن کے
بعد بی ایڈ کا ایک سالہ کورس کرنے کے بعد امیدوار ٹیچر کی نوکری کیلئے
کوشاں رہتے تھے ۔ مگر اب این سی ٹی ای نے جاریہ سال ۱۶۔۲۰۱۵ ء سے بی ایڈ
کورس کو
دوسال کا کردیا ہے ۔ مہاراشٹر کے تمام سرکاری ، غیر سرکاری ،
گرانٹیڈ ، نان گرانٹیڈ ، اور اقلیتی بی ایڈ کالجس میں ریگولر بی ایڈ کورس
کیلئے سال اول داخلے کے کیلئے کامن انٹرنس ٹیسٹ ہوگا اور اس کی بنیاد پر ہی
آن لائن طرز پر طلبہ کے داخلے بی ایڈ میں کئے گئے جائیں گے ۔ اوپن زمرے
کیلئے کم از کم ۵۰؍فیصد نشانات اور پسماندہ زمرے کیلئے ۴۵؍فیصد نشانات ،
ڈگری کورس میں لازمی ہیں ۔